کلکتہ: رکن پارلیمان اور تجربہ کار سیاسی رہنما سپن داس گپتا کی قیادت میں بی جے پی کے ایک وفد نے انتخابی کمیشن کے سربراہ سنیل اروڑہ سے ملاقات کی.
ملاقات کے دوران بی جے پی کے وفد نے انتخابی کمیشن کے سربراہ سنیل اروڑہ سے مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس دوران انتخابی کمیشن اور بی جے پی وفد کے درمیان ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔
رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے. اس پر جلد قابو نہیں پایا گیا تو حالات اور بگڑ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی کمیشن کے سربراہ کو عرضداشت بھی پیش کیا گیا ہے جس میں ریاست کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ انتخابی کمیشن سے ریاست میں جلد سے جلد مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ کو مغربی بنگال کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 10 دسمبر کو کولکاتہ سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔
بی جے پی کے وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی
رکن پارلیمان سپن داس گپتا کی قیادت میں بی جے پی کے وفد نے الیکشن کمیشن کے سربراہ سے ملاقات کرکے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا۔