بی جے پی کے قافلے پر حملہ تب کیاگیا جب وہ اپنے امیدوار کی حمایت میں ان کے انتخابی حلقہ کا دورہ کر رہے تھے۔
تفصیل کے مطابق کونٹائی لوک سبھا حلقہ کے دورہ کے درمیان ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے ان کی گاڑیوں پر حملہ کردیا۔
حادثے میں دو رہنما تو محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔
واقعہ کے تھوڑی دیر کے بعد بسوا نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ:'ہمارے قافلے پر آل انڈیا ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے بے رحمی کے ساتھ حملہ کیا ہے، ہمارے کئی کارکنان اس میں شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں'۔
قابل ذکر ہے کہ انتخابات کے مد نظر ریاست مغربی بنگال میں آئے دن پارٹی کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔