ETV Bharat / state

جے پی نڈا کا 6 فروری کو مغربی بنگال کا دورہ - مغربی بنگال

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آئندہ 6 فروری کو مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے دورے پر آئیں گے جہاں وہ عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

BJP Chief JP Nadda To Visit West Bengal On February 6
جے پی نڈا 6 فروری کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 7:10 PM IST

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتیں، عوامی توجہ اپنی اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس جوڑ توڑ کی سیاست میں اپنے اہم رہنماؤں کو کھونے کے باوجود تیسری مرتبہ حکومت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وہیں دوسری جانب کانگریس اور لیفٹ فرنٹ اتحاد اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے مغربی بنگال میں اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

امت شاہ، قومی صدر جے پی نڈا سمیت پارٹی کے تمام اعلیٰ رہنما اور مرکزی وزراء بنگال میں بی جے پی کو اقتدار میں لانے کے لیے میدان میں اترچکے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی 7 فروری کو مدنی پور ضلع کے ہلدیہ، وزیر داخلہ امت شاہ 8 فروری کو کوچ بہار، گنگا ساگر اور 6 فروری کو جے پی نڈا مالدہ ضلع کا دورہ کریں گے۔

BJP Chief JP Nadda To Visit West Bengal On February 6
جے پی نڈا 6 فروری کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اپنے مالدہ دورے کے موقع پر ایک ہزار کسانوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔ ضلع بی جے پی صدر گوبند چندر رائے کے مطابق 6 فروری کو جے پی نڈا کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر اپنے دورہ کے دوران عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ 3 مرتبہ مغربی بنگال کا دورے کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ 23 جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر مغربی بنگال کا دورہ کیا تھا جبکہ آئندہ 8 فروری کو وہ مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیہ کا دورہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.