ETV Bharat / state

BJP Calls 12 Hour Bandh شمالی بنگال میں جمعہ کو 12 گھنٹے کا بند کا اعلان

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 8:11 PM IST

شمالی دیناج پور میں بی جے پی کےکارکن کی مبینہ فائرنگ میں موت کے خلاف 12 گھنٹوں کے بند کا اعلان کیاگیا۔ مرکزی وزیر دیباشری چودھری نے شمالی بنگال کے لوگوں سے بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

شمالی بنگال میں جمعہ کو 12 گھنٹے کا بند کا اعلان

شمالی دیناج پور: مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے کالیاگنج تھانہ علاقے میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی مبینہ فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ نوجوان کی موت کے بعد کالیاگنج میں ایک بار پھر تشدد کا بازار گرم ہو گیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس کی کڑی مذمت کی ہے۔

شمالی دیناج پور کے رائے گنج سے بی جے پی کی رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر دیباشری چودھری نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت ہر محاذ ہر ناکام ہو چکی ہے۔ناکامی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔اسی کے نے نتیجے میں ایک آدیباسی نوجوان کو مات کا گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ شمالی دیناج پور کے کالیاگنج میں گزشتہ چند دنوں سے تشدد کا جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کے لئے ریاستی حکومت اور اس کی پولیس ذمہ دار ہے۔پولیس انتظامیہ حالات پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔پولیس کی ناکامی کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

رکن پارلیمان دیباشری چودھری نے کہاکہ شمالی بنگال میں راجبنسی سماج کے لوگوں اور آدیباسیوں پر ظلم ستم میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ آدیباسی لڑکیوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔اگر ہم اس کے خلاف آواز بلند نہیں کریں گے تو حالات اور خراب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Violence in West Bengal مغربی بنگال کے کالیا گنج کے کچھ حصوں میں دفعہ 144 نافذ

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے جمعہ کے دن اعلان کردہ 12 گھنٹوں کے بند کو کامیاب بنانے کے لئے شمالی بنگال کی عوام سے اپیل کی جا رہی ہے ۔بند کو کامیاب بنانے کے لئے طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔لوگ اپنی مرضی سے راجبنسی سماج کے لوگوں اور آدیباسیوں پر جاری تشدد کے خلاف 12 گھنٹوں کے بند کو کامیاب بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.