مغربی بنگال کی کلکتہ ہائی کورٹ نے رامپور ہاٹ سانحہ پر از خود نوٹس (suo moti) پر سماعت کرتے ہوئے ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو زور دار پھٹکار لگائی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرکاش سریوستوا نے از خود نوٹس پر سماعت کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت کو رامپور ہاٹ سانحہ سے متعلق جواب طلب کیا۔ HC Orders Govt To Submit Status Report
عدالت نے ریاستی حکومت کو کل دوپہر دو بجے تک تحقیقات کی پیشرفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو واردات کے ارد گرد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آتشزنی میں زخمی ہونے والے لوگوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ ہائی کورٹ نے سنٹرل فورنسک سائنس لیبارٹری ( central forensic سائینس laboratory delhi) کو جائے واردات سے جانچ کے لیے تمام شواہد، نمونے اکھٹا کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مغربی بنگال حکومت نے آئی پی ایس آفیسر(ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی آئی ڈی، aditional director general CID) گیان ونت سنگھ کی قیادت میں ایس آئی ٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وہیں وزارت داخلہ نے مغربی بنگال کی حکومت سے رامپور ہاٹ سانحہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال کی تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے رامپور ہاٹ سانحہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری طرف مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے رامپور ہاٹ کے باگٹی (bagtui) گرام کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔ وہیں پولیس نے سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم کو جائے واردات کے قریب جانے سے روکا جس پر انہوں نے اس کی مخالفت بھی کی۔ لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس کی قیادت میں جانے والا وفد کو بھی باگٹی گرام میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔
واضح رہے کہ پیر کی شب رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی پنچایت کے نائب پنچایت پردھان بھدو شیخ کی نامعلوم شرپسندوں کے بموں کے حملے میں موت ہوگئی تھی۔ اس واقعے کے چند گھنٹوں کے بعد دیر رات نامعلوم افراد نے باگٹی گاؤں کے دس سے بارہ گھروں میں آگ لگا دی تھی۔ آتشزنی میں دو بچوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں:
- مغربی بنگال میں سیاسی جھڑپوں کی تاریخ پر ایک نظر
- بیربھوم میں ٹی ایم سی رہنما کے قتل کے بعد آگ زنی
- Birbhum Violence: وزیر اعظم نے کہا، بنگال کے لوگ ایسے واردات کرنے والوں کو معاف نہ کرے
- بھدو شیخ کون؟
بھدو شیخ رامپور ہاٹ کے برشال گرام پنچایت کے نائب پنچایت ہیں، وہ بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے سرگرم رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔
بھدو شیخ کو سیاسی کیریئر کے دوران نشیب و فراز سے گزرنا پڑا، سیاست کے میدان میں انہیں اپنی شناخت بنانے اور سیاسی صلاحیت کا لوہا منوانے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ شروعاتی دور میں بھدو شیخ رامپور ہاٹ تھانے کی گاڑی چلایا کرتے تھے۔ وہ برسوں تک ڈرائیور کے پیشے سے وابستہ رہے۔ مقامی لوگ انہیں ڈرائیور کے طور پر جانتے ہیں۔
دس برس پہلے بھدو شیخ برشال گرام پنچایت کا رکن بنے اور یہاں سے ہی سیاسی گراف میں اوچھال آیا۔ پانچ برس قبل انہیں برشال گرام پنچایت کا نائب پردھان بنے۔'