ETV Bharat / state

Birbhum violence: بیربھوم سانحہ پر گورنر جگدیپ دھنکر نے وضاحت طلب کی - Dhankhar raised questions on law and order of Mamta government

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی گرام میں نامعلوم شرپسندوں کے ذریعہ گھروں میں آگ لگانے کے واقعے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے پر ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔'

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/22-March-2022/14802929_delhi-municipal.JPG
بیربھوم سانحہ پر گورنرجگدیپ دھنکر نے وضاحت طلب کی
author img

By

Published : Mar 22, 2022, 5:49 PM IST

رامپور ہاٹ سانحہ پر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اور داخلہ سیکریٹری سے وضاحت طلب کی ہے۔

گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے رامپور ہاٹ سانحہ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس کے طرح کا واقعہ رونما ہونا واقعی تشویش کا باعث ہے۔ اس سے دنیا میں ریاست سے متعلق منفی پیغام پہنچے گا۔'

Birbhum violence: Governor Dhankhar raised questions on law and order of Mamta government
بیربھوم سانحہ پر گورنرجگدیپ دھنکر نے وضاحت طلب کی

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ مغربی بنگال میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ لاء اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اسی وجہ اس طرح کا دلدوز واقعہ پیش آ رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' رامپور ہاٹ میں آٹھ لوگوں کی موت پر کون جواب دے گا۔ اس کی وضاحت کرنے کے لیے کون آگے آئے گا۔ یا پھر سارے لوگ خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔'

ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد سے شروع ہونے والے تصادم کو روکنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ حکومت کی عدم توجہی کے سبب مغربی بنگال میں روزانہ قتل کی وارداتیں پیش آ رہی ہیں۔'

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ ریاستی داخلہ سیکریٹری کو اس معاملے کی وضاحت کرنے کے لیے راج بھون (گورنر ہاؤس) طلب کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت پر وضاحت کرنے کی ذمہ داری بنتی ہے اور اسے جواب دینا پڑے گا۔'

واضح رہے کہ پیر کی شب رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی پنچایت کے نائب پنچایت پردھان بھدو شیخ کی نامعلوم شرپسندوں کے بموں کے حملے میں موت ہوگئی تھی۔ اس واقعے کے چند گھنٹوں کے بعد دیر رات نامعلوم افراد نے باگٹی گاؤں کے دس سے بارہ گھروں میں آگ لگا دی تھی۔ آتشزدگی میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.