بدھان نگر کے سابق میئر سبیاساچی دت گزشتہ روز دہلی کے لیے روانہ ہوئے لیکن انہوں نے بی جے پی شمولیت کی غرض سے دہلی جانے کے امکان سے انکار کیا ہے لیکن قیاس یہی لگایا جا رہا ہے کہ وہ بھی سوبھن چٹرجی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے بی جے پی شامل ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں سوبھن چٹرجی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوبھن چٹرجی جس پارٹی میں جائیں گے اس پارٹی کے لیے وہ بہت سود مند ثابت ہوں گے۔
اب تک جتنے بھی رہنماؤں نے ترنمول کانگریس سے بی جے پی شمولیت اختیار کی ہے وہ دہلی جانے سے قبل اسی طرح کا ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ وہ کسی اور وجہ سے دہلی جا رہے ہیں لیکن دہلی پہنچتے ہی وہ بی جے پی خیمے میں شامل ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کشمیر میں دفعہ 370 منسوخ ہونے پر بھی مرکزی حکومت کی حمایت کی تھی۔