کولکاتا: قطر میں ہونے والے فیفا عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ رواں ماہ 20 نومبر سے شروع ہونے والا ہے۔ جوں جوں اس کی تاریخ قریب آ رہی ہے توں توں دنیا کے تمام ملکوں کی طرح بھارت میں بھی اس کا خمار چڑھنے لگا ہے۔ Bengals Own Haringghata Meat Will Be Served At Qatar Fifa World Cup 2022
مغربی بنگال بھارتی فٹبال کا مرکز ہے۔یہاں کے لوگوں کے خون میں فٹبال ہے۔ بھارت فٹبال ورلڈ کپ کا حصہ تو نہیں ہے لیکن مغربی بنگال اس میگا یونٹ میں اہم رول ادا کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق مغربی بنگال حکومت کا محکمہ لائیو سٹاک ڈیولپمنٹ قطر کو فیفا عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کے لئے ایک من میٹرک ٹن بکرے کے گوشت (ہرین گھاٹا گوشت)برآمد کرے گا۔اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:Fifa World Cup قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کی جعلی ٹرافیاں پکڑی گئیں
مغربی بنگال حکومت کا محکمہ لائیو سٹاک ڈیولپمنٹ نے کہا کہ ہرن گھاٹا میں فیکٹری ہے جو غیر ممالک میں گوشت درآمد کرتے ہیں۔قطر حکومت سے ہمیں گوشت سپلائی کرنے کا آرڈر ملا ہے۔ کاروباری معاہدہ ہے۔ہماری کمپنی خلیج وسطی ممالک کے ساتھ یورپ میں بھی گؤشت سپلائی کرتی ہے۔ دوسری جانب بھارت بھلے ہی ورلڈ کپ کا حصہ نا ہو لیکن لوگوں میں اس کی دلچسپی کی انتہا نہیں ہے۔اس تقریباً24 ہزار بھارتیوں نے ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے لئے ٹکٹ خریدا ہے۔Bengals Own Haringghata Meat Will Be Served At Qatar Fifa World Cup 2022