ETV Bharat / state

جمعہ کو بارہ گھنٹے کے لئے بنگال بند کا اعلان - کولکاتا نیوز

لفٹ فرنٹ کے یوتھ ونگ کے ذریعے ریاستی سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے گھیراؤ کے دوران کولکاتا پولیس نے سخت کارروائی کی، جس کے خلاف ڈی وائی ایف آئی نے جمعہ کو بارہ گھنٹے کے لئے بنگال بند کی کال دی ہے۔

جمعہ کو بارہ گھنٹے کے لئے بنگال بند کا اعلان

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 7:31 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ریاستی سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو گھیراؤ کے دوران لفٹ فرنٹ کے یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آئی اور پولیس اہلکاروں کے مابین جھڑپ کا معاملہ سامنے آیا۔

ڈی وائی ایف آئی کی جانب سے روزگار، صنعتی ترقی سمیت مختلف مطالبات پر سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو گھیراؤ کے لئے احتجاجی جلوس نکالا گیا تھا۔

اس دوران پولیس نے ڈی وائی ایف آئی کے کارکنان کو نبنو کی جانب جانے سے روکنے کی کوشش کی لیکن کارکنان کے نہیں ماننے کے سبب پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا جس سے ماحول خراب ہوگیا، معاملے کو دیکھتے ہوئے پولیس نے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا۔
مزید پڑھیں:

بنگال میں حکومت بناؤں گی اور ملک بھی سنبھالوں گی: ممتا بنرجی

اس تعلق سے ڈی وائی ایف آئی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کرنے کے خلاف جمعہ کو بارہ گھنٹے کا بنگال بند کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ نبنو گھیراؤ کے دوران پولیس اور ڈی وائی ایف آئی کے درمیان ہوئے جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.