ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کا انتخابی منشور 17 مارچ کو جاری کیا جائے گا - ترنمول کانگریس کا انتخابی منشور

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی آئندہ 17 مارچ کو اپنی رہائش گاہ ( کالی گھاٹ) میں پارٹی کا انتخابی منشور کی اجرائی عمل میں لائیں گی۔

Bengal polls: TMC postpones manifesto release for third time
ترنمول کانگریس کا انتخابی منشور 17 مارچ کو جاری کیا جائے گا
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 9:02 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ سمیت دیگر مرکزی وزرا اور بی جے پی کے قدآور رہنما بڑے پیمانہ پر ریاست میں انتخابی مہم حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب لفٹ فرنٹ، کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کا اتحاد عوام کے سامنے اپنے آپ کو تیسرے متبادل کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

ممتا بنرجی کے زخمی ہونے کے سبب دوسری مرتبہ ترنمول کانگریس کے انتخابی منشور کو جاری نہیں کیا جاسکا۔ ترنمول کانگریس ذرائع کے مطابق پارٹی سربراہ آئندہ 17 مارچ کو انتخابی منشور جاری کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی کے انتخابی منشور میں گھر گھر سرکار کی طرح ہی گھر گھر راشن جیسی اسکیم کو متعارف کیا جاسکتا ہے جس کا عام لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ممتا بنرجی نے قبل ازیں گھر گھر راشن منصوبوں سے متعلق ایک عوامی جلسہ کے دوران ذکر کرچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.