ETV Bharat / state

National Games 2022 قومی کھیلوں کے فٹبال مقابلوں میں بنگال کو طلائی تمغہ - ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ

نارہاری شریستھا کے شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت بنگال نے کیرالہ کو یکطرفہ مقابلے میں پانچ صفر سے شکست دے کر قومی کھیلوں کے فٹبال مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اس جیت کے ساتھ بنگال نے گزشتہ سال فائنل میں کیرالہ کے ہاتھوں شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔Bengal Wins Gold

قومی کھیلوں کے فٹبال مقابلوں میں بنگال کو طلائی تمغہ

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 11:56 AM IST

Updated : Oct 12, 2022, 1:09 PM IST

کولکاتا: قومی کھیلوں کے فٹبال مقابلوں کے فائنل میچ میں بنگال اور کیرالہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ Bengal Mens Football Team Wins Gold Medal In 35th National Games

بنگال نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرالہ پر جلد ہی دباؤ بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں بنگال نے کیرالہ کے خلاف تین صفر کی سبقت حاصل کر لی۔

بنگال کی جانب سے نارہاری شریستھا نے دو جب کہ روی ہنسدا نے ایک گول کیا۔دوسرے ہاف میں بھی بنگال کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی نارہاری نے ایک گول کرنے کے ساتھ ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

مزید پڑھیں:Under 17 Women's World Cup بھارت کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا

کھیل کے مقررہ وقت سے پانچ منٹ قبل امت چکرورتی نے گول کرکے نہ صرف بنگال کو پانچ صفر کی برتری دلائی بلکہ طلائی تمغہ پر بھی مہر لگا دی۔اگر چند مواقع ضائع نہ کئے جاتے تو کیرالہ کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سنتوش ٹرافی‌ کے فائنل میں بنگال کو کیرالہ کے ہاتھوں ٹائی بریکر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خطابی معرکہ میں بنگال نے کیرالہ کو شکست دے کر حسین انتقام بھی لے لیا۔ Bengal Mens Football Team Wins Gold Medal In 35th National Games

Last Updated : Oct 12, 2022, 1:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.