ETV Bharat / state

'مغربی بنگال انسانی اسمگلنگ میں سرفہرست ہے'

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 8:29 AM IST

مرکزی وزیر مملکت برائے خواتین و اطفال بہبود کی دیبسری چودھری نے الزام عائد کیا کہ 'وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خواتین اور نابالغ لڑکیوں کی پریشانی کے بارے میں حساس نہیں ہیں۔'

' مغربی بنگال انسانی اسمگلنگ میں سرفہرست ہے'

دیبسری چودھری نے منگل کو کہا کہ 'یہ تکلیف دہ ہے کہ مغربی بنگال انسانی اسمگلنگ میں ملک میں سب سے پہلے ہے حالانکہ ریاست میں ایک خاتون وزیر اعلی ہے۔'

چودھری نے الزام عائد کیا کہ 'وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خواتین اور نابالغ لڑکیوں کی پریشانی کے بارے میں حساس نہیں ہیں۔'

فیس بک لائیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ 'ریاست میں روزانہ خواتین، جنسی اور دیگر طرح سے ہراساں کی جا رہی ہیں لیکن اب تک کتنے مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔'

چودھری نے کہا کہ 'یہ ایک تکلیف دہ حقیقت ہے کہ ہماری وزیر اعلیٰ ایک خاتون ہیں۔ لوگوں کو توقع تھی کہ وہ ریاست کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گی۔ جب ریاست میں ایک خاتون وزیر اعلیٰ ہیں تو مغربی بنگال انسانی اسمگلنگ میں سب سے پہلے کھڑا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کی 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' مہم آگے بڑھ رہی ہے۔'

وزیر نے کہا کہ 'یہ خواتین اور بچوں کی ترقی کے لئے ایک مستقل عمل ہے۔ پروگرام کا ہدف ملک کی تمام خواتین اور بچوں کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔'

چودھری نے کہا کہ 'وزیر اعظم کو مغربی بنگال اور اس کے عوام کی صورتحال پر تشویش ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاست کے لوگوں کو سمندری طوفان امفان اور کووڈ 19 وبائی بیماری سے نمٹنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'ہم نے پورے ملک میں ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرنے کے لئے کام کیا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم بنگال کے عوام کے لئے آزادانہ طور پر کام نہیں کر سکے۔'

ریاستی بی جے پی نے متعدد مواقع پر یہ الزام لگایا ہے کہ اس کے اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور دیگر رہنماؤں کو ریاستی پولیس اور دیگر حکام نے کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران اور 20 مئی کو ریاست میں آنے والے طوفان امفان کے بعد لوگوں کے لیے کام کرنے سے روکا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'ہمارا مقصد اقتدار پر قبضہ کرنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کو ریلیف اور ترقی کی فراہمی ہے اور وہ حکومت کی تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔'

ریاست میں 2021 کے اسمبلی انتخابات جیتنے کے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی بنگال کو ہر پہلو میں ایک بار پھر سے بہتر بنائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.