مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے انہیں ریاست کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔
گورنر کل ہی کلکتہ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
- مزید پڑھیں: ممتا روم میں منعقد بین الاقوامی امن کانفرنس کے لیے مدعو
- ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی کی مرکزی وزیر سے ملاقات جلد
وزیرا عظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کے بعد دھنکر نے کہاکہ ان سے بہت ہی خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ اس سے قبل انہوں نے مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت جی کشن ریڈی سے ملاقات کی اور وکٹوریہ میموریل کی افادیت میں اضافہ کرنے کی اپیل کی۔
یواین آئی