ریاست مغربی بنگال میں گورنر جگدیپ دھنکر اور ترنمول کانگریس کی سربراہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی حکومت کو ہدف تنقید بنانے کا کوئی موقع اپنے ہاتھوں سے جانے نہیں دیتے ہیں۔ Bengal Governor accuses Mamata government
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ پر دونوں اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان جاری لفظی جنگ نے اب شدت اختیار کر لی ہے۔ دارجلنگ میں ایک ہفتے کی چھٹی منانے کے بعد کولکاتا واپسی کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر دستور کے مطابق کام نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ Mamta Govt Not Act According to Constitution
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ مغربی بنگال کی موجودہ حکومت دستور ہند سے بھٹک کر کوسوں دور چلی گئی ہے۔ حکومت کا کوئی بھی نمائندہ آئین کے مطابق کام نہیں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کا کام ہی بھٹکی ہوئی حکومت کو درست راہ پر لانا ہوتا ہے۔ وہ بالکل صحیح کام کر رہے ہیں اور انہیں اس میں کامیابی ملنے کا قوی امکان ہے۔ گزشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران جس طرح سے سیاسی تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے وہ بنگال کی تاریخ کا بدنما داغ ہے جسے دھویا نہیں جا سکتا ہے.
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سیاسی تشدد کے سبب بنے سیاہ داغ کو ہر حال میں دھونا ہی پڑے گا۔
مزید پڑھیں: Jagdeep Dhankar on Howrah Amendment Bill: ہوڑہ بل پر گورنر جگدیپ دھنکر اور ممتا بنرجی آمنے سامنے