ETV Bharat / state

Governor CV Anand Bose ریاستی الیکشن کمشنر کے کام کاج سے گورنر مایوس

ریاستی الیکشن کمشنرکی تقرری نامہ پر دستخط کرنے سے انکار کرنے کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے کہا کہ الیکشن کمیشن انسانی خون کے ہر قطرہ کے لئے ذمہ دار ہے۔

ریاستی الیکشن کمشنر کے کام کاج سے گورنر مایوس

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 12:58 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے الیکشن کمشنر کی تقرری نامہ پر دستخط کرنے سے انکار کرنے کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے کہا کہ الیکشن کمیشن انسانی خون کے ہر قطرہ کے لئے ذمہ دار ہے۔ الیکشن کمشنر کا کردار غیر جانبدار ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں کمیشنر کے کردار سے مایوس ہوں۔

گورنر نے پرامن انتخابات کے لئے راج بھون میں کنٹرول روم کھولا ہے۔ ریاستی انتخابی کمشنرکی تقرری کو آج گورنر نے واپس بھیج دیا۔ سی وی آنند بوس نے کہا کہ ووٹر کی جان بچانے کے لئے کس کی ذمہ داری ہے؟ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ پولیس انتظامیہ سے زیادہ کمشنر کا رول اہم ہوتا ہے۔ بنگال کو امید ہے کہ ہر کوئی اپنے فرائض سرانجام دے گا۔ الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار ہونا چاہئے۔ خون گر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن انسانی خون کے ہر ایک قطرہ کے لئے ذمہ دار ہے۔

گزشتہ مہینے گورنر نے ہی راجیو سنہا کی ریاستی الیکشن کمشنر کی حیثیت سے تقرری کو منظوری دی تھی اور اب انہوں نے تقرری نامہ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔گورنر سی وی آنند بوس نے کہا کہ میں نے پینل میں سے ایک نام کو مقرر کیا ہے۔ پینل کےنام کوریاستی کابینہ نے بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee گورنر کے کام مثالی ہیں، بنگال کو بدنام کرنے کا فائد ہ ہمیں ہی ملے گا: ممتا بنرجی

ہر ایک کو امید تھی کہ وہ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ جو بھی ہوتا ہے ، ہر ایک دیکھ رہا ہے۔ امن قائم ہونا چاہئے۔ یہ بنگال کے عوام کےلئے میرا وعدہ ہے انتخابات آزاد اور پرامن ہونا چاہئے۔ بنگال کی مٹی سے تشدد کو مکمل طور پر بے دخل کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.