ETV Bharat / state

آسام کے ہاتھوں بنگال کی شکست - پانچ وکٹوں کے نقصان پر157 رنوں کے ہدف

سید مشتاق علی ٹرافی کے دوسرے میچ میں میزبان بنگال کو آسام کے ہاتھوں 13 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Bengal face defeat
بنگال کی شکست
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 10:33 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ کے سالٹ لیک میں واقع جادب پور یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں بنگال اور آسام کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

مہمان ٹیم آسام کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر157 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم بنگال مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رن ہی بنا سکی۔

اس طرح بنگال کو سید مشتاق علی ٹی-20 ٹرافی کے دوسرے میچ میں 13 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگال کی جانب سے کپتان انستوپ مجمدار 48 رن، تجربہ کار بلے باز منوج تیواری 33 رن اور ویویک سنگھ اکیس رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: روٹ کی چوتھی ڈبل سنچری، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

آسام کی جانب سے پریتم داس کو تین، ریان گرگ کو جبکہ مختار حسین اور رزاق الدین احمد کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل آسام کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157 رن بنائے۔

آسام کی جانب سے ریان گرگ 54 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 77 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.