ETV Bharat / state

Santosh Trophy 2022: فرید علی ملا کے دو گول، بنگال نے سنتوش ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی - سنتوش ٹرافی 2022 کے ایک کوارٹر فائنل میں بنگال کو رجستھان پر سبقت حاصل

فرید علی ملا کے دو گول کی بدولت بنگال نے راجستھان کو یکطرفہ مقابلے میں۔ 0-3 گول سے شکست دے کر بھارتی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین مقابلوں میں سے ایک سنتوش ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔ Bengal Enter Semifinal of Santosh Trophy

bengal enter semifinal of santosh trophy
فرید علی ملا کے دو گول، بنگال نے سنتوش ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
author img

By

Published : Apr 26, 2022, 10:45 PM IST

سنتوش ٹرافی 2022 کے ایک کوارٹر فائنل مقابلے میں بنگال اور راجستھان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں Santosh Trophy 2022۔ دونوں ٹیموں جیت کے حصول کے لیے میدان میں اتریں۔ بنگال اور راجستھان کی ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے پے در پے حملے کیے۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل دیکھنے کو ملا۔ تمام تر کوششوں کے باوجود دونوں جانب سے پہلے ہاف تک کوئی گول نہیں ہو سکا اور میچ کا اسکور 0-0 رہا۔

دوسرے ہاف میں بنگال نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم راجستھان کو آؤٹ کلاس کرکے رکھا دیا۔ کھیل کے 49 ویں منٹ پر فرید علی ملا نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے بنگال کو ایک صفر کی برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ کھیل کے 59 ویں منٹ پر فرید علی ملا نے حریف ٹیم کے باکس میں ون ٹو ون پوزیشن میں رہتے ہوئے ایک اور گول کرکے بنگال کو 0-2 سے آگے کر دیا۔

کھیل کے اختتام سے ایک منٹ قبل 89 ویں منٹ پر سجیت منڈل نے گول کرکے اپنی ٹیم بنگال کو 0-3 سے آگے کر دیا۔ بنگال نے راجستھان کو 0-3 سے شکست دے کر سنتوش ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔ Bengal Enter Semifinal of Santosh Trophy

بنگال کے نوجوان فٹبالر فرید علی ملا نے کہاکہ اللہ نے انہیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد کی۔ ان کا لاکھ لاکھ شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ کی مدد یوں ہی برقرار رہی تو سنتوش ٹرافی جیت کر گھر لوٹے گے اور عید منائیں گے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.