ETV Bharat / state

Bengal College Service Commission: کالج سروس کمیشن سیٹ SET کا امتحان بنگلہ زبان میں

مغربی بنگال کالج سروس کمیشن Bengal College Service Commission کالج میں تقرری کے لیے بنگلہ زبان کی اہمیت کو مزید تقویت دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسسٹ  پروفیسر کی ملازمت کے لیے بنگلہ زبان کا جاننا اب ضروری ہوگا۔

bengal college service commission to conduct set exam in bengali
کالج سروس کمیشن سیٹ SET کا امتحان بنگلہ زبان میں
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 3:23 PM IST

اسسٹنٹ پروفیسر کے لیے ریاستی سطح پر ہونے والے ٹسٹ SET میں اب جنرل پیپر صرف بنگلہ زبان میں ہوں گے۔ اس سے قبل پولیس کانسٹبل کے امتحانات بھی صرف بنگلہ زبان میں ہونے والے ہیں۔ اب کالج سروس کمیشن کا کہنا ہے SET کے امتحان میں سبجیکٹ کے علاوہ جنرل پیپر صرف بنگلہ زبان میں ہوں گے Bengal College Set Exam in Bengali۔ اس سے قبل کالج سروس کمیشن کے SET کے امتحان کئی خصوصی پیپر میں اس طرح تجربہ کیا جا چکا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو کالج سروس کمیشن کا یہ فیصلہ اردو ہندی اور انگریزی میڈیم کے امیدواروں کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔

مغربی بنگال کالج سروس کمیشن Bengal College Service Commission کالج میں تقرری کے لیے بنگلہ زبان کی اہمیت کو مزید تقویت دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسسٹ پروفیسر کی ملازمت کے لیے بنگلہ زبان کا جاننا اب ضروری ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پولس کانسٹبل کے امتحانات کی طرح اب کالج سروس کمیشن بھی SET کے امتحان میں جنرل پیپر کا سوالنامہ صرف بنگلہ زبان میں کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یعنی منتخب سبجیکٹ کے علاوہ سیٹ کے امتحان میں جو جنرل پیپر ہوتا ہے اس کا سوالنامہ سب کے لیے صرف بنگلہ زبان میں یوگا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ریاستی پولیس میں کانسٹبل کی تقرری ہونے والی ہے۔ اس کے لیے ہونے والے تحریری امتحان کا سوالنامہ بھی صرف بنگلہ زبان میں کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بہت جلد مغربی بنگال کالج سروس کمیشن اس سلسلے میں حتمی فیصلہ لینے والی ہے اور اس سلسلے نوٹیفکیشن جاری کرنے والی ہے۔ آئندہ دسمبر میں سیٹ کا امتحان ہونے والا ہے۔ سائنس کے علاوہ تمام سبجیکٹ کا سوالنامہ بنگلہ زبان میں ہی شائع کرنے کی کمیشن نے تیاری شروع کر دی ہے۔

اب تک SET کے امتحان سوالنامہ انگریزی میں تیار کیا جاتا تھا، لیکن آئندہ دسمبر میں ہونے والے امتحان کے لیے 20 سبجیکٹ کا سوالنامہ بنگلہ میں تیار کیا جاتا ہے۔ ہیومانیٹی، جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن کے سوالنامے بنگلہ زبان میں تیار کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ کمیشن کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ طلباء کی آسانی کا خیال رکھتے ہوئے ہی یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.