کانفرنس کے منتظمین کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو غریب اور پسماندہ طبقات کےلیے شاندار خدمت کے پیش نظر مدعو کیاگیا ہے۔ اس کانفرنس سے دنیا بھر سے تقریبا 500مقبول سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دعوت نامہ وزیر اعلیٰ کے پاس پہنچ چکا ہے۔ منتظمین کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور پوپ فرانسس بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وہ تنظیم جس کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو مدعو کیا گیا ہے اسے سینٹ ایگڈیو کی کمیونٹی کہا جاتا ہے۔ یہ تنظیم بنیادی طور پر بے گھر، بیمار اور غریب لوگوں کے لیے کام کرتی ہے۔ 1986 سے ، انہوں نے بین الاقوامی کانفرنسوں کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں امن قائم کرنا ہے۔ یہ کانفرنس ماضی میں یورپ اور بحیرہ روم میں منعقد ہو چکی ہے۔
وزیراعلیٰ کو لکھے گئے ایک خط میں معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کے لیے ان کے کاموں کی تعریف کی گئی۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی کو بھی انتخابات میں ان کی بڑی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔ممتا بنرجی 2016میں روم کا دورہ کیا تھا۔
یواین آئی