ETV Bharat / state

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا ترنمول پر سنگین الزام - بی جے پی رکن پارلیمان کا ترنمول کانگریس پر جان سے مارنے کی سازش کا الزام

مغربی بنگال کے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر انہیں جان سے مارنے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمان کا ترنمول کانگریس پر جان سے مارنے کی سازش کا الزام

author img

By

Published : May 13, 2021, 7:40 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر انہیں جان مارنے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ گزشتہ دو مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے میرے اوپر مُسلسل جان لیوا حملے کئے جا رہے ہیں۔ اوپر والے کی بڑی مہربانی ہے کہ میں اب تک زندہ ہوں. رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کے تحت ترنمول کانگریس کے حامیوں کی جانب سے مجھے جان سے مارنے کی سازشیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی سازش کے تحت میرے اوپر مسلسل حملے کئے جا رہے ہیں۔پولیس کو سب بتا چکا ہوں۔ اس کے باوجود پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔ حملے میں ملوث شرپسند آزاد گھومتے ہیں۔ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے الزام کو بے بنیاد اور بکواس قرار دیا ہے۔

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے اب تک سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے.ریاستی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے. چند دنوں قبل وزارت داخلہ کے وفد نے اس علاقے کا دورہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.