ETV Bharat / state

Bandh In North Bengal شمالی بنگال میں بارہ گھنٹوں کا بند، سرکاری بسوں میں توڑ پھوڑ - مغربی بنگال کے شمالی بنگال

شمالی دیناج پور کے کالیا گنج میں مبینہ پولیس فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت کے خلاف بی جے پی کی جانب سے بلائے گئے 12 گھنٹوں کے بند کے دوران متعدد مقامات پر سرکاری بسوں میں توڑ پھوڑ کی اطلاع ہے۔ بی جے پی کےحامی بند کو کامیاب بنانے کے لئے طاقت کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔

شمالی بنگال میں 12 گھنٹوں کا بند،سرکاری بسوں میں توڑ پھوڑ

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 12:56 PM IST

شمالی بنگال میں 12 گھنٹوں کا بند،سرکاری بسوں میں توڑ پھوڑ

شمالی دیناج پور:شمالی بنگال کے 9 اضلاع میں آج صبح سے ہی بی جے پی کی جانب سے بلائے گئے 12 گھنٹوں کے بند کے دوران جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رائے گنج میں بند کی حمایت کرنے والے بی جے پی کے حامیوں نے سرکاری بسوں میں توڑ پھوڑ کی۔ بی جے پی کے حامیوں نے بیشتر علاقوں میں طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بازار اور دکانیں بند کرانے کی کوشش کی ،پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

شمالی بنگال کے 9 اضلاع میں نوجوان کے قتل کے خلاف بلائے گئے 12 گھنٹوں کے بعد بند کے دوران بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کئ درمیان دفعہ دفعہ جھڑپیں ہوتی رہیں۔ ایک طرف بی جے پی کے حامی دکانیں بند کرانے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری طرف ترنمول کانگریس کے کارکنان عام لوگوں سے بند کو ناکام بنانے کے لئے سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔

شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج میں بی جے پی کے حامیوں نے بند کو کامیاب بنانے کے لئے آمدورفت میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ۔بی جے پی کے حامیوں پر سرکاری بسوں میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:BJP Calls 12 Hour Bandh شمالی بنگال میں جمعہ کو 12 گھنٹے کا بند کا اعلان

مغرطی بنگال این بی ایس ٹی کے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ آج دن میں وہ اپنی اپنی بسوں کو لے کر سڑکوں پر نکلے تھے۔ چند افراد جن کے ہاتھوں میں بی جے پی کے جھنڈے تھے انہوں نے بسوں پر پتھراو کیا۔بسوں کو نقصان پہنچایا،پتھر بازی میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.