کوچ بہار: مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے مخل گنج میں بھارت بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کے جوانوں نے غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کر کے مغربی بنگال میں داخل ہونے کے الزام میں ایک بنگلہ دیشی مصور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ کوچ بہار ضلع کے طوفان گنج میں بھارت بنگلہ دیش سرحد پر بارڈر سیکیورٹی فورس کے40 ویں بٹالین کے جوانوں نے گشتی مہم کے دوران لوگوں کو مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔ Bangladeshi Painter Arrest From India Bangladesh Border
بی ایس ایف کو تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ بنگلہ دیشی شہری لال مینار ہاٹ کا رہنے والا ہے جب کہ دوسرا کچلی باڑی کا رہنے والا ہے۔ دونوں کی شناخت محمد راجو اور محمد زاہد کے طور پر ہوئی ہے۔ محمد راجو ایک مصور ہے۔ روزگار کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہوا۔ وہ ملازمت کے لئے کیرالہ جانا چاہتا تھا۔ کوچ بہار ضلع کا رہنے والا محمد زاہد لوگوں کو سرحد پار کرانے کا کام کرتا ہے۔ بی ایس ایف کے مطابق گرفتار بنگلہ دیشی شہری سے پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ وہ کام کی تلاش میں غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوا تھا اور کیرالہ کے ضلع ایرناکولم میں بطور پینٹر کام کرنے جا رہا تھا۔ گرفتار افراد کو بی ایس ایف نے کچلی باڑی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ بی ایس ایف نے پوچھ گچھ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں گرفتار لوگوں کو کچلی باڑی تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:Bomb Threat To Delhi Flight ماسکو سے دہلی آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع
کوچ بہار میں طوفان گنج سے ہلدی باڑی تک 400 کلومیٹر ہندوستان اور بنگلہ دیش کی سرحد ہے۔ اگرچہ اس طویل سرحد کے بیشتر علاقوں میں خاردار باڑیں موجود ہیں لیکن بعض علاقوں میں دریا اور سرحدی مسائل کی وجہ سے باڑ نہیں ہے۔ اور اسی کا فائدہ اٹھا کر موقع اسمگلر اس علاقے سے اسمگلنگ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ غیر قانونی طور پر بھی سرحد پار کرتے ہیں۔ Bangladeshi Painter Arrest From India Bangladesh Border