ETV Bharat / state

Bandh In North Bengal کوچ بہار میں بند کے دوران ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنان کے درمیان تصادم - 12 گھنٹے کے بند دوران شمال بنگال

ضلع کوچ بہار میں 12 گھنٹوں کے لئے شمالی بنگال بند کے دوران کوچ بہار ضلع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ اس دوران بی جے پی کے پارٹی دفتروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔ ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر علاقے میں کشیدگی پھیلانے کا الزام لگایا۔

کوچ بہار میں بند کے دوران ٹی ایم سی اور بی جے پی کے درمیان تصادم

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 3:12 PM IST

کوچ بہار میں بند کے دوران ٹی ایم سی اور بی جے پی کے درمیان تصادم

کوچ بہار:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 گھنٹے کے بند دوران شمال بنگال کے کئی علاقوں سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔کوچ بہار ضلع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آج دن میں ضلع کوچ بہار میں بی جے پی کے حامی زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کر رہے تھے اسی درمیان ترنمول کانگریس کے کارکنان نے اس کی مخالفت کی۔ اسی درمیان بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامی آپس میں الجھ ہو گئے۔اس کے بعد نامعلوم افراد نے بی جے پی کے پارٹی دفتروں میں توڑ پھوڑ کی ۔وہاں موجود بی جے پی کے کارکنان کو زدو کوب بھی کیا۔

بی جے پی نے پارٹی دفتروں میں توڑ پھوڑ کے لئے ترنمول کانگریس پر الزام لگایا۔ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔غورطلب ہے کہ بی جے پی نے قبائلیوں پر تشدد اور پولیس کی مبینہ فائرنگ میں پارٹی کے ایک کارکن کی موت کے خلاف احتجاج کے لئے ریاست کے شمالی حصے کے آٹھ اضلاع میں بند کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bandh In North Bengal شمالی بنگال میں بارہ گھنٹوں کا بند، سرکاری بسوں میں توڑ پھوڑ

صبح 6 بجے شروع ہونے والے بند میں بی جے پی کارکنان نے اہم چوراہوں پر سڑکوں پر ریلی نکالی ور گاڑیوں کو روکا۔ کوچ بہار ضلع میں اگرچہ سرکاری بسیں چلتی رہیں، پرائیویٹ بسیں صبح کے وقت سڑکوں سے غائب رہیں۔بی جے پی کے زیر اثر علاقوں میں بند کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.