ETV Bharat / state

ممتا بنرجی پر سنگین الزامات عاید

author img

By

Published : Aug 7, 2019, 10:01 PM IST

ملی الامین کالج کی ٹیچر انچارج بیساکھی بنرجی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر کالج کے اقلیتی کردار ختم کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔

ممتا بنرجی پر سنگین الزامات عاید

بیساکھی بنرجی نے کہا کہ وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کے اشارے پر انہیں پریشان کیا گیا ہے۔ان سے متعلق کئی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔

بیساکھی بنرجی نے کہا کہ پورے کالج میں میں اکیلے ایک ہندواستاذ ہوں، اس سے قبل مجھے کبھی بھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے۔مگر اب کالج میں فرقہ پرستی کی سیاست شروع ہوگئی ہے۔

بیساکھی بنرجی کے ساتھ پریس کانفرنس میں الزام عاید کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور پارتھو چٹرجی نے میرے شوہر کومجھ سے بدگمان کرنے کی کوشش کی ہے۔دیدی نے میرے شوہر سے کہا کہ تمہاری اہلیہ شوبھن چٹرجی کے ساتھ کیا کررہی ہے۔

بیساکھی بنرجی جدباتی انداز بھی اختیار کیا۔تاہم سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ بیساکھی بنرجی اور ان کے دوست سابق میئر شوبھن چٹرجی بی جے پی میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ اس کی طرف پہلا قدم ہے۔

خیال رہے کہ بیساکھی بنرجی سے دوستی اور قربت کی وجہ سے شوبھن چٹرجی کی گھریلو زندگی میں دراڑ آچکا ہے۔انہوں نے اپنی اہلیہ سے طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے۔بیساکھی بنرجی سے دوستی اور اہلیہ سے اختلافات کے بعد سرخیوں میں رہنے کی وجہ سے میئر اور ریاستی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

دو دن قبل ہی ملی الامین کالج کی ایک ٹیچر جو سابق میں ٹیچر انچارج تھی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے بیساکھی بنرجی پر سنگین الزامات عاید کیے تھے۔ شبینہ عمر نے الزام عاید کیا تھا کہ بیساکھی بنرجی سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرکے کالج کے اساتذہ کو پریشان کررہی ہے اور ان کامقصد کالج کو بدنام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ملی الامین گرلس کالج جو ہندوستان کی آزادی کے بعد مسلمانوں کے ذریعہ قائم ہونے والا پہلا مسلم تعلیمی ادارہ ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے تنازع کا سبب بناہوا ہے۔

اس وقت سے اب تک کالج کا اقلیتی کردار منسوخ ہے جب کہ اس درمیان سپریم کورٹ نے اقلیتی کردار کو بحال بھی کردیا مگر ممتا بنرجی کی حکومت اس پر عمل پیرا نہیں ہے۔ ملی الامین کالج کے ممبران کاالزام ہے کہ بیساکھی بنرجی سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرکے اقلیتی کردار کی راہ میں روکاوٹ کھڑی کررہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.