ETV Bharat / state

Bagtui Massacre بوگٹوئی قتل عام معاملہ، لالن شیخ کے گھر کے قریب سے بم برآمد - مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم

بیربھوم کے رامپور ہاٹ کے بوگتوئی جہاں دس سے زائد افراد کو زندہ جلادیا گیا تھا، میں ایک بار پھر بم برآمد ہوئے ہیں۔ رامپورہاٹ تھانے کے پولس ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی تحویل میں مرنے والے للن شیخ کے گھر کے احاطے میں زمین کے نیچے ایک بم دفن تھا۔

بوگٹوئی قتل عام معاملہ: لالن شیخ کے گھر کے قریب سے بم برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 2:38 PM IST

بیربھوم: مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم کے رامپور ہاٹ تھانے کے تحت بوگتوئی گاؤں کے مغربی پاڑہ میں لالن کے گھر کے سامنے باغ سے کئی بم برآمد ہوئے۔ بموں کو پلاسٹک کے جار میں زمین میں سوراخ کرکے رکھا گیا تھا۔ پولیس نے منگل کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر لالن کے گھر کے آس پاس چھاپہ مارکر بم برآمد کئے۔پولس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے۔مقامی لوگوں کو آس پاس آنے سے منع کردیا گیا ہے۔ 21 مارچ 2022 کوبرسال پنچایت کے نائب سربراہ اور ترنمول کانگریس کے لیڈربھدو شیخ کو بائک سوار نے گولی مارکر قتل کردیا تھا۔اس کے رد عمل میں بوگتوئی میں ہی بھدو شیخ کے مخالف کے گھر میں آگ لگادی گئی جس میں دس افراد کی موت ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: West Bengal Assembly جادو پور یونیورسٹی : بی جے پی نے بنگال اسمبلی تحریک التوا پیش کیا

اس واقعے کا لالن شیخ کلیدی ملزم تھا ۔لالن شیخ کے فرار ہونے کے کئی مہینوں بعد سی بی آئی نے جھار کھنڈ سے گرفتار کرلیا تھا۔گزشتہ سال دسمبر میں سی بی آئی کی تحویل میں لالن شیخ کی لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔سی بی آئی نے لالن شیخ کے گھرکو سیل کردیا تھا۔بعدازاں عدالت کی ہدایت گھر کو کھول دیا گیا۔ بم اسکواڈ کو اطلاع دی گئی۔ بم اسکواڈ نے زمین کھود پربم برآمد کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.