ETV Bharat / state

بنگال میں لاک ڈاؤن کے سبب آٹو ڈرائیوروں کو پریشانیوں کا سامنا

author img

By

Published : May 17, 2021, 12:04 PM IST

Updated : May 17, 2021, 12:55 PM IST

بنگال میں کورونا کے مدنظر پندرہ دن کا لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس سے آٹو ڈرائیوروں کے سامنے مالی مسائل سے نمٹنے کے لئے مشکل چیلنجس درپیش ہیں۔

بنگال میں لاک ڈاؤن کے سبب آٹو ڈرائیوروں کو پریشانیوں کا سامنا
بنگال میں لاک ڈاؤن کے سبب آٹو ڈرائیوروں کو پریشانیوں کا سامنا

بنگال میں جاری پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن کے سبب آٹو رکشہ ڈرائیوروں کے سامنے مالی مسائل سے نمٹنے کے لئے مشکل چیلنج درپیش ہے۔

دیکھیں رپورٹ

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی صورتحال خوفناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس کی رفتار پر قابو پایا نہیں جا سکا ہے۔
مغربی بنگال کی حکومت نے آٹو رکشہ والوں کو پہلی مرتبہ پابندی کے زمرے میں شامل کیا ہے جس کے سبب سڑکوں پر آٹو رکشہ دوڑتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں۔

آٹو رکشہ والوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام لوگوں کو بہت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی طرح کے حالات رہیں تو مالی تنگی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے پہلے آٹو رکشہ والوں پر کبھی بھی پابندی عائد نہیں کی گئی تھی. لیکن اس مرتبہ ہم پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اتوار کو 16 مئی سے 30 مئی تک پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ تمام اضلاع میں اس کا گہرا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد گیارہ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک بارہ ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Last Updated : May 17, 2021, 12:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.