کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹئڈیم میں اپنے مدحوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اٹلیٹکو ڈی کولکاتا موہن بگان نے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میں جمشیدپور ایف سی کو ایک صفر سے شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل میں دوبارہ تیسرا مقام حاصل کرلیا۔ATKMohan Bagan Beat Ten Men Jamshedpur FC In ISL2022
اٹلیٹکو ڈی کولکاتا موہن بگان اور جمشید پور ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔دونوں ٹیموں کی جانب سے بھر پور کوششوں کے باوجودپہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں:Indian Super League حیدرآباد نے ایسٹ بنگال کو شکست دے کر سرفہرست مقام حاصل کیا
دوسرے ہاف میں بھی اٹلیٹکو ڈی کولکاتا موہن بگان اور جمشیدپور ایف سی کی ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی۔ دونوں جانب سے پے در پے حملوں کا سلسلہ جاری رہا ۔
کھیل کے 89 ویں منٹ پر جمشید پور ایف سی کے کھلاڑی پیٹر ہارٹلے کو رف کھیل کامظاہرہ کرنے پر لال کارڈ دیکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا۔ کھیل کے انجوری ٹائم 1+90 ویں منٹ پر ہوگو بومیونس نے گول کرکے اٹلیٹکو ڈی کولکاتا موہن بگان کو ناصرف فیصلہ کن برتری دلائی بلکہ ٹیم کی جیت پر مہر لگادی۔
اٹلیٹکو ڈی کولکاتا موہن بگان9 میچوں میں 19 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔حیدرآباد10 میچوں میں 22 پوائنٹ اور ممبئی سٹی ایف سی 9 میچوں میں 21 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ۔ATKMohan Bagan Beat Ten Men Jamshedpur FC In ISL2022