کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایس ایل کے ایک اہم میچ میں میزبان اٹلیٹکو ڈی کولکاتا اور چنئینین ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ATK Mohan Bagan Lost His First Match In ISL 2022-23
دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔ چنئی اور اے ٹی کے موہن بگان کی جانب سے مسلسل حملے ہوئے۔
کھیل کے27 ویں منٹ پر من ویر سنگھ نے گول کر کے اے ٹی کے موہن بگان کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔پہلے ہاف میں اے ٹی کے موہن بگان کی ایک صفر کی سبقت برقرار رہی۔
دوسرے ہاف میں چنئین ایف سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم اے ٹی کے موہن بگان پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔ کھیل کے62 ویں منٹ پر چنئی کو پنالٹی ملی۔
غیرملکی فٹبالر کاری کاری نے پنالٹی کو گول میں بدل کر چنئی کو ایک ایک گول کی برابری پر لا کھڑا کر دیا۔ برابری کے بعد چنئی نے مزید جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Roger Binny to replace Ganguly راجر بنی سور گنگولی کی جگہ لے سکتے ہیں
کھیل کے82 ویں منٹ پر رحیم علی کو متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان پر اتارا گیا۔ نوجوان فٹبالر بلند حوصلوں کے ساتھ میدان پر اتارا اور گول کرکے اپنی ٹیم چنئین ایف سی کو 1-2 گول کی فیصلہ کن برتری دلائی۔ اے ٹی کے موہن بگان اسکور برابر کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔
کھیل کے اختتام تک چنئین ایف سی نے محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈین سپر لیگ2022 میں جیت کے ساتھ اپنی مہم کی شروعات کی۔ATK Mohan Bagan Lost His First Match In ISL 2022-23