ETV Bharat / state

نونورمیں سی پی ایم رہنما کا قتل، ترنمول کانگریس کے حامیوں پرالزام - مغربی بنگال کی خبریں

بیربھوم ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ نانور میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں سی پی ایم رہنما کی موت ہو گئی۔اس ضمن میں سی پی ایم نے ترنمول کانگریس کے حامیوں پر قتل کا الزام لگایا ہے۔

نونورمیں سی پی ایم رہنما کا قتل، ترنمول کانگریس کے حامیوں پرالزام

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 10:39 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے چھ مہینہ گزر جانے کے بعد بھی ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی ایم رہنما شیخ بادل گزشتہ دنوں اپنے گھر کے سامنے اپنی پارٹی کا جھنڈا لگایا تھا۔ ترنمول کانگریس کے چند حامیوں نے اس پر اعتراض کیا تھا۔ شیخ بادل اور محلے کے چند لوگوں کے درمیان توتو میں میں بھی ہوئی تھی اور نوعیت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ روز چند نامعلوم افراد نے سی پی ایم رہنما شیخ بادل کو کام سے گھر واپسی کے دوران راستے میں پکڑ لیا اور ان کی زبردست پٹائی کر دی۔ انہیں تشویشناک حالت میں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج ان کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھانگوڑ: انڈین سیکولر فرنٹ اور ترنمول کانگریس کے درمیان جھڑپ

مقتول کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ سی پی ایم کا لال جھنڈا لگانے کے سبب ہی شیخ بادل کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے محلے کے چند لوگوں کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ ضلع سی پی ایم کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ہی شیخ بادل پر حملہ کیا تھا۔ سیاسی رنجش کے سبب ہی انہیں مارا گیا ہے۔

ضلع ترنمول کانگریس کے رہنما سبرتو کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے ترنمول کانگریس کے حامیوں کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ شیخ بادل کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.