کولکاتا:مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی ایکسپریس وے کے قریب قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران ماؤنواز سے مبینہ تعلق رکھنے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کرلیا۔Assam NIA Arrest Maoist Leader From Kalyani Express Highway In Nadia
گوہاٹی برانچ سے تعلق رکھنے والی این آئی اے کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ندیا ضلع کے کلیانی ایکسپریس کے قریب ماونوازوں گروہ کے دو ممبر خفیہ طور پر پناہ لئے ہوئے ہیں ۔بھارت- بنگلہ دیش کی سرحد سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع ساسن خصوصی تلاشی مہم چلائی۔
قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے تلاشی مہم کے دوران دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت سمراٹ چکرورتی اور ارون کمار بھٹاچاریہ کے طور پر ہوئی ہے۔ سمراٹ چکرورتی شمالی 24 پرگنہ کے دمدم علاقے کا رہنے والا ہے جبکہ اورن کمار بھٹاچاریہ ندیا ضلع کا رہنے والا ہے ۔
قومی جانچ ایجنسی این آئی اے کے مطابق پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اسں معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل آسکتی ہے۔کولکاتا اور اس کے اطراف اضلاع میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Two Suspected Arrested کرناٹک میں داعش سے وابستہ دو مشتبہ افراد گرفتار
این آئی اے کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران گھر کو چاروں طرف سے گھر لیا گیا تھا۔ان کے پاس فرار ہونے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ سمراٹ چکرورتی اور ارون کمار بھٹاچاریہ ماونوازوں کے لئے سلیپرسیل کے طور پر کام کرتے تھے
انہوں نے مزید کہاکہ سمراٹ چکرورتی اور ارون کمار بھٹاچاریہ شمالی خطے میں لوگوں کوماونوازوں میں بھرتے کے لئے کام کرتے ہیں۔ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔Assam NIA Arrest Maoist Leader From Kalyani Express Highway In Nadia