کولکاتا:مغربی بنگال کے ضلع مدنی پور کے ڈیبرا تھانہ کے علاقے میں رہنے والے نور عالم شیخ کو اسلحہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔اس کے بعد ضلع پولیس نے گرفتار شخص کے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی تو سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار نور عالم شیخ کی بیوی نے کہاکہ ان کا شوہر ذہنی طور پر بیمار ہیں۔ وہ اکثر و بیشتر عجیب حرکت کرتے ہیں جس کی وجہ سے گھر والوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان کی بیوی پونم بی بی نے اپنے شوہر کے بارے میں کھل کر بات کی۔ معلوم ہوا ہے کہ شیخ نور امین کا گھر ضلع مغربی میدنی پور کے ڈیبرا تھانہ کے علاقے کیدار میں ہے۔ وہ مدنی پور شہر کے اولی گنج میں اپنے سسرال کے گھر میں رہتے تھے۔ وہ گزشتہ پیر کو مدنی پور سے کولکاتا گئے تھے۔ پونم بی بی کا دعویٰ ہے کہ شوہر نور امین کو ذہنی طور پر بیمار شخص ہیں۔لیکن ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔وہ انٹرئیر ڈائزینگ کا کام کرتے ہیں۔اس سے زیادہ ان کے بارے میں اور کیا کہا جا سکتا ہے۔ تاہم اس کی ساس اور پڑوسی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکے کہ داماد کیا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Suspect Arrested Near CM Mamta Residence ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کے قریب سے مشتبہ شخص گرفتار، اسلحہ برآمد
مقامی باشندوں کے مطابق نور عالم شیخ کو علاقے میں ایک 'اچھے لڑکے' کے طور پر جانا جاتا ہے۔ لیکن وہ اس بارے میں واجح طور پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتے ہیں ایسا واقعہ کیوں پیش آیا۔