ETV Bharat / state

Iftar At Dharna Manch ممتا کے دھرنا منچ پر افطار کا انتظام

دارالحکومت کولکاتا کے دھرمتلہ میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے دو روزہ دھرنے کے دوران روہ داروں کے لئے افطار کا انتظام کیا گیا۔ممتابنرجی کے دھرنے میں مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ممتا کے دھنرنا منچ میں افطار کا انتظام
ممتا کے دھنرنا منچ میں افطار کا انتظام
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 8:09 PM IST

Updated : Mar 29, 2023, 8:28 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے دھرمتلہ میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے دو روزہ دھرنے کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ دھرنا منچ میں مسلمانوں کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے ترنمول کانگریس کی جانب سے افطار کا انتظام کیا گیا۔دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے خود ہی افطار کے انتظامات سے متعلق اعلان کیا۔

اس سے قبل ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر بھڑاس نکالی۔ انہوں نے کہاکہ آج میں کولکاتا میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہوں آنے والے دنوں میں دہلی میں وزیراعظم کی رہائش گاہ یعنی پی ایم او ہاوس کے سامنے دھرنے پر بیٹھوں گی۔

ریں اثنا، محترمہ بنرجی نے منگل کو ہگلی ضلع کے سنگور میں 'پاتھ شری-راستہ شری' پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ ریاست کے 22 اضلاع میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور دیہی رابطہ مضبوط کرنے کے لئے 12,000 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے ذریعے رابطہ بڑھانے کے لیے مغربی بنگال کی حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے۔
محترمہ بنرجی نے کہا، "پروجیکٹ کے تحت، بنگال 7,219 نئی سڑکیں دیکھے گا اور مزید 1,548 کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس کے تحت تمام گرام پنچایتوں کے 29,475 سے زیادہ گاؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ اسکیم روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بناتی ہے۔ ماں مانش کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Start Dharna مرکزی حکومت کے خلاف ممتابنرجی کا دھرنا

دریں اثنا، محترمہ بنرجی کے بھتیجے اور ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی بدھ کو مرکز کی "عوام دشمن" پالیسی اور مغربی بنگال حکومت کے ساتھ "سوتیلی ماں والا سلوک" کے خلاف ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔دوسری طرف، بی جے پی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار بھی بدھ کو بنگال میں ٹی ایم سی کے دور حکومت میں بدعنوانی کے خلاف احتجاج میں دھرنے کی قیادت کریں گے۔

Last Updated : Mar 29, 2023, 8:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.