آئندہ6 مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل بیرکپور حلقے کے مختلف مقامات پرترنمول کا نگریس اور بی جے پی کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے۔ ووٹرزدہشت میں ہیں۔
ارجن سنگھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کومغربی بنگال میں انتخابات پرُامن کرانے ہیں توسب سے پہلے ریاست کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو نظر بند کرنا ہوگا۔ ان کی وجہ سے ریاست میں سیاسی جھڑپیں ہورہیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بیرکپور کے جگتدل میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ممتابنرجی نے ترنمول کانگریس چھوڑنے والے ارجن سنگھ اور مکل رائے کوغدار کہا تھا۔