ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی نے دیا استعفیٰ

اترپاڑہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پرابیر گھوشال نے پارٹی کے دو اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا-

ترنمول کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی  نے دیا استعفیٰ
ترنمول کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی نے دیا استعفیٰ
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 4:25 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ دوسری طرف تمام پارٹیوں کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے، لیکن حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے ان دنوں گردش میں ہے۔ پارٹی کے اندر جاری خلفشار اور پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے اترپاڑہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پرابیر گھوشال نے پارٹی کے دو اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی پرابیر گھوشال نے ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے ترجمان اور ضلع کی کور کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، حالانکہ دو اہم عہدے چھوڑ نے کے باوجود انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کی بات سے انکار کر دیا ہے.

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پرابیر گھوشال نے پارٹی کے چند اراکین پر کام کاج میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے اور ان لوگوں کی وجہ سے ہی پارٹی چھوڑنے کی بات کہی۔دوسری جانب ترنمول کانگریس نے رکن اسمبلی پرابیر گھوشال کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے اور جلد از جلد وضاحت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے نو اراکین اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.