ETV Bharat / state

Migrant Labour Died in Karnataka: مغربی بنگال کا ایک اور مزدور کرناٹک میں حادثے کا شکار - مالدہ کا ایک مزدور کرناٹک میں حادثے کا شکار

مالدہ ضلع کے انگلش بازار تھانہ علاقے سے تعلق رکھنے والے مزدور کی کرناٹک میں ٹاور سے گر کر موت ہو گئی، آج دن میں ان کی لاش جب انگلش بازار علاقے میں پہنچی پورا علاقہ ماتم میں غرق ہو گیا۔ Migrant Labour Died in Karnataka

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 9:02 PM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا سمیت بیشتر اضلاع کے باشندے ملازمت کے غرض سے ملک کی دوسری ریاستوں میں قیام پذیر ہیں، لیکن ان کی حالت تشویشناک ہوتی ہے اور وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دو پیسہ کماتے ہیں۔ مالدہ ضلع کے انگلش بازار تھانہ علاقے سے تعلق رکھنے والے مزدور کی کرناٹک میں ٹاور سے گر کر موت ہو گئی۔ آج دن میں ان کی لاش جب انگلش بازار علاقے میں پہنچی پورا علاقہ ماتم میں غرق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق 26 سال کا عیدالشیخ انگلش بازار تھانہ علاقے میں رہتے تھے۔ چند مہینوں قبل ملازمت کے لیے کرناٹک چلے گئے، وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ منگلورو کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔ گزشتہ روز منگلورو میں ٹاور کی مرمت کے دوران عیدالشیخ نیچے گر کر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ انہیں نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ حادثے کے شکار عیدالشیخ کی لاش انگلش بازار علاقے میں واقع مکان پر پہنچی۔ پورا علاقہ ماتم میں غرق ہو گیا۔ عیدالشیخ کی بیوہ شبنم بی بی نے کہاکہ اتوار کو ان سے بات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ عید سے پہلے وہ گھر واپس آئیں گے، لیکن کس کو پتہ تھا وہ نہیں ان کی لاش گھر آئے گی'۔

محبوب الشیخ نے کہاکہ' مغربی بنگال میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ مالدہ کے ہر بلاک سے درجنوں افراد دوسری ریاستوں میں ملازمت کرنے پر مجبور ہیں۔ ریاست میں نوکری نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ہمارے گھر کے لوگ دوسری ریاستوں میں اجنبیوں کے درمیان رہ کر کام کرتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا کے پانچ مزدوروں کی کرناٹک میں مین ہول کی صفائی کے دوران گیس کی زد میں آنے سے موت ہو گئی تھی۔ گزشتہ ماہ مارچ کے آخر میں شمالی 24 پرگنہ کے اشوک نگر سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کی کرناٹک کے منگلورو میں کام کے دوران حادثے کے شکار ہو گئے تھے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.