ETV Bharat / state

Hanskhali Rape Case: ہانس کھالی پر متنازعہ بیان، کولکاتا کی معروف شخصیات کا ممتا بنرجی کو کھلا خط - Hanskhali Rape Case

ہانسکھالی اجتماعی عصمت دری معاملے میں متنازعہ بیان دینے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو کھلا خط بھیجا گیا ہے۔ جس میں ان لوگوں نے ہانس کھالی میں نابالغہ کی عصمت دری پر بے چینی کا اظہار کیا ہے۔ ریاست میں خواتین کے خلاف بڑھتے ناانصافیوں اور زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ An open letter to Mamata Banerjee from Kolkata Head Personalities

Hanskhali rape-murder
Hanskhali rape-murder
author img

By

Published : Apr 16, 2022, 10:10 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہانس کھالی اجتماعی عصمت دری پر متنازعہ تبصرہ پر شہر کے معروف شخصیات نے ممتا بنرجی کو کھلا خط لکھ کر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہانس کھالی اجتماعی عصمت دری معاملے کے بعد ایک سرکاری تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ" عشق و معاشقے کا چکر تھا" جس پر چہار جانب سے ممتا بنرجی کے بیان کی مذمت کی گئی تھی۔ معروف شخصیات نے بھی کھلا خط میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اس بیان کی مذمت کی ہے۔ Hanskhali Rape Case

انیس خان کے قتل معاملے میں ریاست کے معروف شخصیات کے کھلا خط کے بعد اب ہانسکھالی اجتماعی عصمت دری معاملے میں بھی مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیات نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو کھلا خط لکھا ہے۔ گرچہ اس خط کے متعلق ابھی پوری طرح سے واضح نہیں ہوا کہ اس خط میں کن کن معروف شخصیات کے نام ہیں۔ لیکن اب تک اس خط کے حوالے سے جو نام سامنے آئیں ہیں ان میں بولون گانگولی، کوشک دین اور معروف ڈرامہ نگار بیبھاش چکرورتی شامل ہیں۔ خط میں ان لوگوں نے ہانس کھالی میں نابالغہ کی عصمت دری پر بے چینی کا اظہار کیا ہے۔ ریاست میں خواتین کے خلاف بڑھتے ناانصافیوں اور زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں ان لوگوں نے لکھا ہے کہ اسی مزید پانچ عصمت دری اور اجتماعی عصمت دری کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ خط میں آمتہ کے طلباء رہنما انیس خان کے قتل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ریاستی حقوق انسانی کمیشن اور خواتین کمیشن کی فعال نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے ہانس کھالی اجتماعی عصمت دری کے سلسلے میں ایل سرکاری تقریب کے دوران کئے جانے والے تبصرے پر بھی معروف شخصیات کے کھلا خط میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔وزیر کی جانب سے ایسے بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے بیان کی مذمت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہانس کھالی عصمت دری معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ متاثرہ کا ملزم کے ساتھ عشق و معاشقے کا معاملہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اس بیان پر پوری ریاست میں ہنگامہ برپا کر دیا تھا اور چہار جانب سے اس کی مذمت کی گئی تھی۔ ممتا بنرجی کے اس تبصرہ نے ترنمول کانگریس کے بھی کئی رہنماؤں کو حیران کر دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ کئی رہنماؤں کو اس کی تلافی کرنے کے لئے میدان میں اترنے پڑا۔ فرہاد حکیم اس کے بعد بیان آیا کہ وہ تین بیٹیوں کے باپ ہیں اور ہانس کھالی معاملے کو دردناک اور انسانیت سوز قرار دیا تھا۔ ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما سوگتا رائے کا بیان آیا کہ جس ریاست میں خاتون وزیر اعلیٰ ہو وہاں ایک بھی عصمت دری کا واقعہ باعث شرم ہے۔ ہانس کھالی اجتماعی عصمت دری واقعہ کے بعد سے اپوزیشن کی جانب سے ممتا حکومت پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.