بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ بحال کے دو روزہ دورے کے دوران اگلے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق کئی اہم فیصلے لے سکتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق امت شاہ بنگال میں ہونے والے اگلے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ریاستی بی جے پی یونٹ میں تبدیلی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
بنگال کے دو روزہ دورے کے دوران یہ بھی طے یونے کا امکان ہے کہ بی جے پی کس کی قیادت میں اسمبلی انتخابات لڑنے والی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ ‘اسمبلی انتخابات سے قبل امت شاہ کا دورہ بنگال کافی اہم ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘5-6 کے درمیان بی جے پی کے سینئر رہنما تقریباً دو سو رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔’
بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ “ہزاروں لوگوں میں سے صرف 200 لوگوں کو ہی ملاقات کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔”
بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریڑی شانتین باسو کا کہنا ہے کہ “دہلی فیصلہ کرنے والا ہے کہ بی جے پی کس کی قیادت میں بنگال اسمبلی انتخابات لڑے گا۔ ”
انہوں نے کہا کہ ‘میٹنگ کی تمام تیاری مکمل ہوچکی ہے۔’
واضح رہے کہ امت شاہ پانچ اور چھ نومبر کو بنگال کے دورے پر آئیں گے اور اسمبلی انتخابات کو لے کر کوئی اہم فیصلہ کریں گےگے۔
بنگال بی جے پی اندرونی انتشار کا شکار ہے. پہلے دلیپ گھوش اور رکن پارلیمان و یوا مورچہ کے صدر سمترا خان کے درمیان اختلاف کی خبریں آئی۔
اس کے بعد مکل رائے سے تنازعہ چلنے کی اطلاع ہے۔