ETV Bharat / state

امت شاہ کا 12 جنوری کو دوبارہ دورۂ بنگال متوقع

بی جے پی کے رہنما مکل رائے کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اگلے سال بارہ جنوری کو سوامی وویکا نند کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک بار پھر مغربی بنگال کا دورہ کر سکتے ہیں۔

Amit Shah's next visit to Bengal on 12th January
امت شاہ کا اگلا بنگال دورہ 12 جنوری کو
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 2:01 PM IST

بی جے پی کے سابق قومی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ ایک بار پھر مغربی بنگال کا دورہ کرنے والے ہیں۔

بی جے پی کے نائب قومی صدر مکل رائے نے کہا کہ بارہ جنوری کو سوامی وویکا نند کے یوم پیدائش کے موقع پر امت شاہ بنگال کے دورے پر آ سکتے ہیں۔

حالانکہ وزارت داخلہ یا پھر بی جے پی کی جانب سے ابھی تک باضابطہ طور پر شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مکل رائے نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ چند روز میں اس دورے سے متعلق شیڈول کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارہ جنوری کو سوامی وویکا نند کے یوم پیدائش کے موقع پر امت شاہ ہوڑہ ضلع کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اسی دن وہ ڈومجور اسٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی کے رہنما مکل رائے نے دعوی کیا کہ عوامی جلسے کے دوران امت شاہ کی موجودگی میں ترنمول کانگریس کے متعدد ارکان اسمبلیِ اور ارکانِ پارلیمان سمیت دیگر اعلیٰ رہنما بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

مکل رائے کا کہنا ہے کہ سب کچھ ٹھیک رہا تو جنوری میں ہی ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اکثریت کھو دے گی۔

ترنمول کانگریس کی حکومت گرتی ہے تو اس سے بی جے پی کا کوئی لینا دینا نہیں ہو گا۔ ترنمول کے ارکان اسمبلی اپنی مرضی سے اپنی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

پرشانت کشور اور بی جے پی میں نونک جھونک

ممتا بنرجی کا مرکزی حکومت پر داخل اندازی کا الزام

واضح رہے کہ امت شاہ کے گزشتہ دورے کے دوران شھبندو ادھیکاری سمیت متعدد ارکان اسمبلی ترنمول ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.