وزیر داخلہ امت شاہ بنگال کے دو روزہ دورے کے پہلے دن پٹاش پور کے مقتول بی جے پی کے رہنما مدن گورائی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
![بی جے پی کے مقتول رہنما کے اہل خانہ کی امت شاہ سے ملاقات](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/westbengal-bjpleaderfamilymeetamitshahinkolkata-wbur10001_05112020113659_0511f_1604556419_107.jpeg)
امت شاہ نے ٹویٹ کرکے اس ملاقات سے متعلق تفصیلی اطلاع دی۔ امت شاہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال اور مسلسل ہو رہی سیاسی جھڑپوں سے اچھی طرح سے واقف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما مدن گورائی کے قتل کا افسوس ہے۔ اس کے ساتھ مغربی بنگال میں ہلاک ہونے والے بی جے پی کے تمام رہنماؤں کے قتل پر صدمہ پہنچا ہے۔
![بی جے پی کے مقتول رہنما کے اہل خانہ کی امت شاہ سے ملاقات](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/westbengal-bjpleaderfamilymeetamitshahinkolkata-wbur10001_05112020113659_0511f_1604556419_927.jpg)
مغربی بنگال میں روزانہ بی جے پی کے رہنماؤں کو ہدف بنایا حا رہا ہے۔ اس کے باوجود ہمارے کارکنان میدان میں بہادری سے اپنی مضبوط موجودگی کا احساس دلانے میں مصروف ہیں۔
امت شاہ کے مطابق بی جے پی کے حامیوں کی قربانی کسی بھی قیمت پر ضائع نہیں ہوجائے گی۔ بنگال کے بی جے پی کے حامیوں کے لیے اچھے دن آنے والے ہیں۔
بنگال میں بی جے پی کے رہنماؤں کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش، مکل رائے، جنرل سکریٹری شانتین بوس سمیت تمام 18 ارکان پارلیمان موحود تھے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے پٹاش پور میں ستمبر میں بی جے پی کے رہنما مدد گورائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بی جے پی کے رہنما کی طبعیت بگڑ جانے پر انہیں علاج کے لیے کولکاتا لایا گیا تھا جہاں 15 اکتوبر کو ان کی موت ہوگئی۔