کولکاتا: مغربی بنگال میں بی جے پی کے کارکنان کے قتل پر وزیر داخلہ امت شاہ نے آج مغربی بنگال حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے شروع ہونے والے سیاسی تشدد میں بی جے پی کے کارکنان کو بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔ Amit Shah criticizes Mamata
امت شاہ نے بنگال دورے کے دوسرے دن شمالی کولکاتا میں بی جے پی کے یوتھ مورچہ کے مقتول صدر ارجن چورسیہ کے والدین سے ملاقات کی اور کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت پر ریاست میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔ Amit Shah criticizes Mamata
انہوں نے کہا کہ بایاں محاذ کے دور اقتدار میں جو کچھ نہیں ہوا تھا، وہ سب ترنمول کانگریس کے دور اقتدار میں ہو رہا ہے۔ یہاں کبھی بھی قتل عام کا سلسلہ رکا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے اپنے ایک سال مکمل ہونے کے دوسرے دن ہی بی جے پی کے یوتھ مورچہ کے صدر ارجن چورسیہ کا قتل کرکے لاش کو لٹکا دیا۔ مقتول کے گھر والوں کو بھی مارا پیٹا گیا۔ آخر بنگال میں چل کیا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
وزیر داخلہ نے کہا کہ ممتا بنرجی عام لوگوں کو ڈرا کر مغربی بنگال کی سرزمین پر حکومت کرتی ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں بالخصوص بی جے پی کے کارکنان کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے تاکہ یہاں کے لوگ خوفزدہ ہوکر ترنمول کانگریس کی حماعت کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ Amit Shah criticizes Mamata
واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اسی درمیان شمالی کولکاتا کے کاشی پور میں بی جے پی یوتھ مورچہ کے مقامی صدر ارجن چورسیہ کی پراسرار موت ہوگئی۔