وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے بی جے پی کے ریاستی انتخابی مشیر کیلاش وجے ورگیہ کو فون کر کے سورو گنگولی کی طبیعت کی جانکاری حاصل کرنے سے متعلق بات منظر عام پر آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اور بی جے پی کے اعلی رہنما امت شاہ نے کیلاش وجے ورگیہ کو آج دن میں فون کر کے سورو گنگولی کی حالت سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی ہے۔
مغربی بنگال بی جے پی کی جانب سے امت شاہ کے ذریعے کیلاش وجے ورگیہ کو فون کرنے کو لے کر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
افواہ یہ بھی ہے کہ بی جے پی کے رہنما نے انہیں (سورو گنگولی کو) علاج کے دوران تمام تر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج دن میں بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ گھر میں ہی ان کی طبیعت تیزی سے بگڑنے لگی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو دارالحکومت کولکاتا کے شمال میں واقع نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسنہاسیش گنگولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب سورو گنگولی کی طبیعت بگڑی تھی لیکن آج دن میں انہوں (سورو گنگولی ) نے سینے میں درد کی شکایت کی۔
ڈاکٹر آفتاب خان نے کہا کہ فی الحال کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے کیونکہ دوسری وجہ سے بھی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔
سورو گنگولی کے دل کے تین آرٹری میں بلاکیج پائے گئے تھے۔ تین میں سے ایک بلاکیج کو اینجیوپلاسٹ کیا گیا تھا اور دو آرٹری کو اینجیوپلاسٹ کیا جانا باقی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو جنوری کو سورو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ چھ دنوں تک زیر علاج تھے۔
گزشتہ بیس دنوں کے اندر دوسری مرتبہ سورو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔