ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی جانب سے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے الزام کو بی ایس ایف کے اعلیٰ آفسران نے بے بنیاد قرار دیا ہے
بی ایس ایف کے ریاستی ہیڈ کوارٹر نے آج کہا ہے کہ بی ایس ایف ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔ اس کو سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک غیر جانبدار ادارہ ہونے کے سبب سرحد پر چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات ہوکر ملک کی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں۔ سرحد پر مشوک لوگوں پر نظر رکھنے اور انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے کی ذمہ بی ایس ایف کی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف سرحد سے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی حفاظت کرتی ہے۔ ان کے بچوں کے لئے معیاری تعلیم مہیا کرانے کی بھی کوشش کرتی ہے۔
بی ایس ایف کے آفسران نے کہا کہ ہمیں سیاست اور سیاسی رہنماؤں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مستقبل میں بی ایس ایف کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ وزیر فرہاد حکیم نے انتخابی کمیشن کے سربراہ سنیل اروڑہ سے ملاقات کے دوران بی ایس ایف پر سرحد سے ملحقہ گاؤں کے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کی شکایت کی ہے۔
وزیر فرہاد حکیم کے بی ایس ایف سے متعلق بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے کڑی مذمت کی۔