ETV Bharat / state

اسمبلی اجلاس سے قبل کل جماعتی میٹنگ

author img

By

Published : Nov 25, 2019, 6:40 PM IST

مغربی بنگال میں ریاستی اسمبلی اجلاس سے قبل برسراقتدار جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے کل جماعتی میٹنگ طلب گئی جس میں تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

اسمبلی اجلاس سے قبل کل جماعتی میٹنگ

26 نومبر کو یوم آئین کے دن ہی مغربی بنگال اسمبلی اجلاس کا آغاز ہوگا، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اسمبلی اجلاس سے قبل کل جماعتی میٹنگ

اسمبلی اجلاس سے قبل کل جماعتی میٹنگ میں مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر سومن مترا، حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان، اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔

مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ 26 نومبر کوبھارت کے یوم آئین کے موقع پر ریاستی اسمبلی سیشن کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے پہلے روز وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھی موجود رہیں گی، ان کے علاوہ ریاست کے کئی اہم وزراء موجود رہیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق اس کے بعد ریاستی اسمبلی کا اصل اجلاس آئندہ 29 نومبر سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیشن کی شروعات سے قبل متعلقہ اداروں کو پوری تیاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اس کے علاوہ آئندہ اسمبلی سیشن میں پیش ہونے والے بل سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آئندہ اسمبلی اجلاس کو بہتر طریقے سے چلایا جائے گا، اس کے لیے سی پی آئی ایم، کانگریس اور دیگر حریف جماعتوں سے مکمل تعاون کی امید ہے۔

اسپیکر بمان بنرجی نے تمام سیاسی جماعتوں سے اجلاس کو پرُامن طریقے سے چلانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے تعاون کے بغیر اجلاس چلنا آسان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اجلاس کے پہلے دن وزیراعلیٰ ممتابنرجی موجود رہیں گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.