ETV Bharat / state

بی جے پی کا سارا بھرم ٹوٹ جائے گا:ایم پی جاوید خان - بنگال کی نیوز

کانگریس کے رکن پارلیمان جاوید خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کوئی فیکٹر نہیں ہے۔ تین مہینے میں اس کا سارا تماشا ختم ہو جائے گا۔

بی جے پی کا سارا بھرم ٹوٹ جائے گا:ایم پی جاوید خان

author img

By

Published : Jan 14, 2021, 12:29 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کے بنگال آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمان اور مالدہ ضلع کے مشیر جاوید خان ان دنوں مغربی بنگال کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ رکن پارلیمان جاوید خان نے مالدہ ضلع کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں ابو حسن خان چودھری، عیشا علی خان چودھری اور مشتاق عالم سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر کانگریس کے رکن پارلیمان جاوید خان نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کوئی فیکٹر نہیں ہے۔ تین مہینے میں اس کا سارا بھرم ٹوٹے گا اور تماشا ختم ہو جائے گا۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کچھ چلنے والی نہیں ہے۔ صرف انتخابی سرگرمیوں کے سبب ان کے جلسے و جلوس میں بھیڑ لگ رہی ہے۔

بی جے پی کا سارا بھرم ٹوٹ جائے گا:ایم پی جاوید خان
بی جے پی کا سارا بھرم ٹوٹ جائے گا:ایم پی جاوید خان

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام کانگریس کی طرف ایک بار پھر امید کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں اور ہم اسمبلی انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ کانگریس کے رکن پارلیمان جاوید خان نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کچھ بھی نہیں کر سکتی ہے۔ جتنے بڑے بڑے لوگ آرہے ہیں، وہ یوں ہی آئیں گے اور چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کو ان رہنماؤں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ریاست کے عوام اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.