بھارت - بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد سے متصل مغربی بنگال کے اضلاع میں خفیہ ادارہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے بین الاقوامی سرحد سے متصل اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ، مرشدآباد، مالدہ، ندیا، کوچ بہار اور سلی گوڑی میں الرٹ جاری کیا گیا ہے. خفیہ ادارہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے ان سرحدی اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹز، ڈی جی رینج، پولیس کمشنرز، ریلوے ڈی جی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کیا ہے.
- ذرائع کے مطابق بھارت - بنگلہ دیش سرحد پر چوکسی میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ دراندازی پر قابو پایا جاسکے. خفیہ ادارہ انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرحدی گاؤں میں بھی گشتی مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ دراندازوں کی نشاندہی کی جاسکے. اس کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کی پابندیاں ختم کردیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش میں درگاپوجا کے دوران نامعلوم افراد کے ہندو اقلیتی طبقے پر حملے کا واقعہ پیش آیا تھا. جس کے بعد مغربی بنگال کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے زبردست تنقید کی.