کانگریس نے جادو پور اور بانکوڑہ کی سیٹ پر بایاں محاذ کے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ چار سیٹوں پر کانگریس نے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ریاستی قیادت نے پارٹی اعلیٰ کمان سے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کلکتہ اور آسنسول لوک سبھا حلقے سے معروف شخصیت کو امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کیلئے ریاستی کانگریس نے اظہرالدین اور ارملا ماتونڈکر کے نام کی تجویز بھیجی ہے۔
کانگریس چار سیٹیں جہاں پر اب تک امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں ۔
خیال رہے کہ آسنسول لوک سبھا حلقے سے ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے بابل سپریو اور من من سین کو امیدوار بنایا ہے۔ ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر منمن سین اس مرتبہ آسنسول سے انتخاب لڑرہی ہے۔جب کہ بابل سپریو دوسری مرتبہ بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑرہے ہیں۔