ETV Bharat / state

بھٹک کر گاؤں پہنچے ہاتھی کو جنگل منتقل کیا گیا

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 1:02 PM IST

Updated : Jun 15, 2021, 1:35 PM IST

مغربی بنگال میں ایک جنگلی ہاتھی بھٹک کر گاؤں میں پہنچ گیا جہاں اس نے چائے کے باغات کو تباہ کردیا۔ یہ پورا معاملہ ضلع جل پائی گوڑی کے پھلباری پنچایت کے پوتیماری گاؤں کا ہے۔

Wild elephant strays into village in Bengal's Jalpaiguri, destroys tea plantation
بھٹک کر گاؤں پہنچی ہاتھی کو جنگل منتقل کیا گیا

مغربی بنگال کے جل پائی گوڑی ضلع کے ایک گاؤں میں پیر کے روز جنگل سے بھٹک کر ایک ہاتھ گاؤں میں پہنچ گیا اور علاقے میں لگے چائے کے باغات کو تباہ کردیا۔ یہ واقعہ پھلباری پنچایت کے پوتیماری گاؤں میں پیش آیا۔

دیکھیں ویڈیو

جنگل سے بھٹک کر گاؤں پہنچے ہاتھی نے کئی گھنٹوں تک بانس کے درخت میں پناہ لی اور دوبارہ پوٹیماری گاؤں میں داخل ہوا۔ ہاتھی کو بغیر کسی جانی نقصان کے دوبارہ جنگل میں لے جانے کے لئے اعلیٰ افسران سمیت 100 جنگل کے محافظوں کی مدد لی گئی۔

پھلباری پنچایت کے پردھان دلیپ رائے نے کہا کہ "بھیکنتھو پور جنگل سے ایک ہاتھی آیا اور کئی گھنٹوں تک ہمارے گاؤں میں رہا۔ محکمہ جنگلات نے اس جانور کو جنگل میں منتقل کردیا"۔

اسسٹنٹ ڈویژنل فارسٹ، بھیکنتھو پور کے آفیسر جینتا منڈل کے مطابق "ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ ایک جنگلی ہاتھی گاؤں میں داخل ہوا ہے۔ ہماری ٹیم جانور کو وہاں سے بھگانے کے لئے موقع پر پہنچی، اس کام میں ہمیں ایک دن لگ گیا، دیر شام کے وقت ہم نے اسے کامیابی کے ساتھ جنگل میں واپس بھیج دیا۔ جب کہ اس درمیان کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ "

Last Updated : Jun 15, 2021, 1:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.