ETV Bharat / state

Advance Ambulance Service مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں مفت ہائی ٹیک ایمبولینس سروس کا آغاز

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 8:14 PM IST

ریاستی حکومت نے کولکاتا اور دوسرے اضلاع میں مفت ہائی ٹیک ایمبولینس خدمات کا آغاز کیا ہے۔پنچایت انتخابات سے قبل جدید سہولیات سے لیس ایمبولینس سروس کی شروعات کو لے کر سیاست تیز ہو گئی ہے۔اپوزیشن نے حکمراں جماعت پر ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کا الزام لگایا ہے۔

مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں مفت ہائی ٹیک ایمبولینس سروس کا آغاز

کولکاتا: مغربی بنگال حکومت نے پنچایت انتخابات سے قبل مفت ہائی ٹیک ایمبولینس سروس کا آغاز کرنے کا آغاز کیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں منی ہسپتال کی سروس ایمبولینس میں دستیاب ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ترین ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا ہے۔

ابتدائی طور پر ایسی 30 ایمبولینسیں چلائی جا رہی ہیں۔ بنیادی طور پر کولکاتا، ندیا، شمالی 24 پرگنہ میں ان تینوں اضلاع میں دو ایمبولنس ہوں گے اور باقی اضلاع میں ان میں سے ایک ایک جدید ایمبولینس ہوگی۔ یہ ایمبولینسیں بنیادی طور پر سڑک حادثات کے متاثرین اور شدید بیمار مریضوں کو قریبی اسپتالوں اور ٹراما سینٹرز تک لے جائیں گی۔

ان ایمبولینسز کی سروس ہر ضلع اور ہیلتھ ڈسٹرکٹ میں چیف ہیلتھ آفیسرز کے دفاتر سے چلائی جائے گی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ان ایمبولینسز میں ٹرانسپورٹ وینٹی لیٹرز، آکسیجن سپورٹ سسٹم، پورٹیبل سکشن مشین، مانیٹر، ڈیفبریلیٹرز، سرنج پمپ اور اسپائن بورڈز ہیں۔ نئے ذرائع کے مطابق، ترنمول کے اراکین پارلیمنٹ کی درخواست پر اپنے پارلیمانی فنڈز سے ان ہائی ٹیک ایمبولینسوں کے لئے رقم کی مدد کی ہے۔ سڑک حادثات سے نمٹنے کے لئے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ریاست بھر میں سیو ڈرائیو سیو لائف پروگرام چل رہا ہے۔یہ سروس ضلع سے بھی مفت دستیاب ہے۔ سیاسی حلقے پنچایتی انتخابات سے قبل اس سروس کو ایک خاص ماسٹر اسٹروک قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:TMC MP Luizihno Faleiro Resign لوزینہو فالیرو نے ترنمول کانگریس اور راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

ریاستی محکمہ صحت بھی اس بات کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے کہ جیسے ہی مریض کے اہل خانہ کو فون آئے ایمبولینس پہنچ جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.