ETV Bharat / state

مغربی بنگال: اے بی وی پی حامیوں کو کیمپس میں داخلے سے روکا گیا - جادب پور یونیورسٹی

کولکاتا کے تاریخی تعلیمی ادارہ جادب پور یونیورسٹی میں آج آر ایس ایس کی طلباء تنظیم کی جانب سے 'جادب پور چلو' ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مغربی بنگال: اے بی وی پی حامیوں کو کیمپس میں داخلے سے روکا گیا
author img

By

Published : Sep 24, 2019, 12:43 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:00 PM IST

یونیورسٹی کے چار نمبر گیٹ کے سامنے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے مدنظر آج جادب پور یونیورسٹی کے اساتذہ یونیورسٹی کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے ہوگئے تاکہ گزشتہ روز کی طرح اے بی وی پی کے حامی یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ نہ کر سکیں۔

ای بی وی پی کے حامیوں کو یونیورسٹی کے اندر داخل ہونے سے روکنے کے لیے اساتذہ یونیورسٹی کے چار نمبر گیٹ پر جمع ہو گئے تھے جس کی وجہ سے حالات کے بگڑنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا تھا جس کو دیکھتے ہوئے پولیس کی خاصی تعداد یونیورسٹی کے پاس متعین کر دی گئی تھی۔

مغربی بنگال: اے بی وی پی حامیوں کو کیمپس میں داخلے سے روکا گیا
مغربی بنگال: اے بی وی پی حامیوں کو کیمپس میں داخلے سے روکا گیا

واضح رہے کہ چند روز قبل اے بی وی پی حامیوں کے یونیورسٹی کے کیمپس میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کرنے کا معاملہ پیش آیا تھا۔

ایک استاد نے کہا کہ 'آج اے بی وی پی کی جانب سے یونیورسٹی کے سامنے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہم لوگ یونیورسٹی کے سامنے اس لیے ڈھال بن کر کھڑے ہیں کہ گزشتہ کی طرح یونیورسٹی کے کیمپس میں اے بی وی پی کے حامی کوئی نا خوشگوار واقعہ انجام نہ دینے پائیں۔ اس لیے ہم یونیورسٹی کے گیٹ پر ڈھال بن کر کھڑے ہیں۔'

یونیورسٹی کے طلباء اساتذہ کے پیچھے آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے۔ کئی گھنٹوں تک اسی طرح مظاہرہ جاری رہا۔ دوسری جانب اے بی وی پی کے حامیوں کو پولیس نے جادب پور یونیورسٹی آنے سے روکنے کے لیے جودھ پور پارک کے قریب پولیس نے بیریکیڈ لگا دیا تھا۔

اے بی وی پی اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، اے بی وی پی کے حامیوں نے پولس کے بیریکیڈ کو توڑنے کی کوشش کی تو پولیس نے ان کو روکنے کے لیے پانی کی بوچھار اور آنسو گیس کے گولے کا استعمال کیا اور ان کو جادب پور یونیورسٹی تک آنے سے روک دیا جبکہ جادب پور یونیورسٹی میں ایک بار پھر کسی طرح کا نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کے دستے کے علاوہ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر اور رجسڑار موقع پر موجود رہے۔ طلباء نے اس موقع پر بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف نعرے لگائے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا اور جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کے حق میں نعرے لگائے۔

Intro:Body:

sdfsdfsdfsdsdf

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 7:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.