ETV Bharat / state

ابھیشیک بنرجی وزیر اعلی کا چہرہ بن جائیں تو اس میں حیرانی نہیں ہوگی: ادھیر رنجن - صدر ادھیر رنجن چودھری

Adhir Slams Abhishek: مرشد آباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس میں جاری اندرونی انتشار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں ابھیشیک بنرجی وزیر اعلی کا چہرہ بن جائیں تو اس میں کوئی حیرانی نہیں ہوگی کیونکہ انہیں بی جے پی کی حمایت حاصل ہے۔

ادھیر رنجن چودھری کی ٹی ایم سی پر تنقید
ادھیر رنجن چودھری کی ٹی ایم سی پر تنقید
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 1:49 PM IST

ادھیر رنجن چودھری کی ٹی ایم سی پر تنقید

بہرام پور: مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی زبردست تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کے نوجوانوں اور سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ اسی درمیان ریاستی کانگریس صدر ادھیر چودھری نے دھماکہ خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی اس وقت اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ پارٹی میں نیا بمقابلہ پرانا کا کھیل چل رہا ہے۔

بہرام پور میں ایک پریس کانفرنس میں ادھیر چودھری نے کہا‌ کہ ریاست میں ترنمول کانگریس میں نوجوانوں اور بزرگ رہنماؤں کو لے کر جو تنازع پیدا ہوا ہے، اس کا اسکرپٹ بی جے پی ہیڈکوارٹر سے لکھا گیا ہے۔ اس اسکرپٹ کو لے کر بڑے پیمانے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس کے ریاستی سیکریٹری کنال گھوش نے ادھیر چودھری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ (ادھیر چودھری) خود بی جے پی کے کارکن ہیں۔ ان پر بی جے پی کے لیے کام کرنے کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں شادی رجسٹریشن چار دنوں کیلئے بند

کنال نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان تعلق ہے۔ بی جے پی کے دو بھائیوں میں سے ایک کانگریس ہے۔ ترنمول کانگریس پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی پارٹی کی طرف بھی دیکھ لینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.